13 اکتوبر 2013 - 20:30
آئی ایس او امام خمینی، شہید قائد، ڈاکٹر نقوی اور دیگر شہداء کی امانت ہے، علامہ احمد اقبال رضوی

جھنگ میں آئی ایس او فیصل آباد کے ڈویژنل کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے رکن نظارت اور ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری تربیت کا کہناتھا کہ ہمارا افتخار ہے کہ جس طرح کا لیڈر ہمیں ملا ہے وہ دنیا میں کسی کے پاس نہیں۔

ابنا: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی مجلس نظارت کے رکن اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تربیت علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ مشرق وسطٰی میں ڈکٹیٹروں کی حکومت ہے اور عرب ممالک پر بادشاہ حکومت کر رہے ہیں۔ امام خمینی نے کہا تھا کہ حق مانگنے سے نہیں ملتا بلکہ حق چھیننے سے ملتا ہے۔ اُمید مستضعفین جہاں کنونشن کا مقصد پاکستان سمیت دنیا بھر کے کمزور اور ناتواں لوگوں کی مدد اور اُمید بننا ہے۔ علامہ احمد اقبال رضوی کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان میں کامیابی چاہتے ہیں تو رہبر کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے قیام کریں اور میدان میں حاضر رہنا ہوگا۔ ہمیں خانقاہیت کو ترک کرکے میدان میں نکلنا ہوگا۔ امام خمینی کے انقلاب کی کامیابی قوم کو میدان میں حاضر رکھنا ہے، حالانکہ امام کے پاس کوئی اسلحہ نہیں تھا۔ لیکن قوم کی آمادگی اُن کی کامیابی کا سبب بنی۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمارا افتخار ہے کہ ہمارے لیڈر سید علی خامنہ ای ہیں۔ پوری دنیا میں ایسا کوئی لیڈر نہیں جو ہمارے عظیم رہنما کے مدمقابل ہو۔ آئی ایس او پاکستان رہبر کبیر امام خمینی، شہید قائد علام عارف حسین الحسینی، ڈاکٹر محمد علی نقوی اور دیگر شہداء کی امانت ہے۔

.......

/169